قرآن کریم > الأنبياء
الأنبياء
•
وَجَعَلْنَا فِي الْاَرْضِ رَوَاسِيَ اَنْ تَمِيْدَ بِهِمْ ۠ وَجَعَلْنَا فِيْهَا فِجَـاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُوْنَ
اور ہم نے زمین میں جمے ہوئے پہاڑ پید اکئے ہیں ، تاکہ وہ اُنہیں لے کر ہلنے نہ پائے، اور اُس میں ہم نے چوڑے چوڑے راستے بنائے ہیں ، تاکہ وہ منزل تک پہنچ سکیں
•
وَجَعَلْنَا السَّمَاۗءَ سَقْفًا مَّحْفُوْظًا وَّهُمْ عَنْ اٰيٰـتِهَا مُعْرِضُوْنَ
اور ہم نے آسمان کوایک محفوظ چھت بنادیا ہے، اور یہ لوگ ہیں کہ اُس کی نشانیوں سے منہ موڑے ہوئے ہیں
•
وَهُوَ الَّذِيْ خَلَقَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۭ كُلٌّ فِيْ فَلَكٍ يَّسْبَحُوْنَ
اور وہی (اﷲ) ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند پیداکئے۔ سب کسی نہ کسی مدار میں تیر رہے ہیں
•
وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ ۭ اَفَا۟ئِنْ مِّتَّ فَهُمُ الْخٰلِدُوْنَ
اور (اے پیغمبر !) تم سے پہلے بھی ہمیشہ زندہ رہنا ہم نے کسی کیلئے طے نہیں کیا۔ چنانچہ اگر تمہارا انتقال ہوگیا تو کیا یہ لوگ ایسے ہیں جو ہمیشہ زندہ رہیں؟
•
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۭ وَنَبْلُوْكُمْ بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً ۭ وَاِلَيْنَا تُرْجَعُوْنَ
ہر جان دار کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ اور ہم نے تمہیں آزمانے کیلئے بری بھلی حالتوں میں مبتلا کرتے ہیں ، اور تم سب ہمارے پاس ہی لوٹا کر لائے جاؤ گے
•
وَاِذَا رَاٰكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ يَّـتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُـزُوًا ۭ اَھٰذَا الَّذِيْ يَذْكُرُ اٰلِهَتَكُمْ ۚ وَهُمْ بِذِكْرِ الرَّحْمٰنِ هُمْ كٰفِرُوْنَ
اور جن لوگوں نے کفر اَپنا رکھا ہے، وہ جب تمہیں دیکھتے ہیں تو اس کے سوا اُن کا کوئی کام نہیں ہوتا کہ وہ تمہارا مذاق بنانے لگتے ہیں (اور کہتے ہیں :) ’’ کیا یہی صاحب ہیں جو تمہارے خداؤں کا ذکر کیا کرتے ہیں؟ (یعنی یہ کہتے ہیں کہ ان کی کوئی حقیقت نہیں )‘‘ حالانکہ ان (کافروں ) کی اپنی حالت یہ ہے کہ وہ خدائے رحمن ہی کا ذکر کرنے سے انکار کئے بیٹھے ہیں !
•
خُلِقَ الْاِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ ۭ سَاُورِيْكُمْ اٰيٰتِيْ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْنِ
انسان جلد بازی کی خصلت لے کر پیدا ہوا ہے۔ میں عنقریب تمہیں اپنی نشانیاں دِکھلا دوں گا، لہٰذا تم مجھ سے جلدی مت مچاؤ
•
وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰى ھٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
اور یہ لوگ (مسلمانوں سے) کہتے ہیں کہ : ’’ اگر تم سچے ہو تو آخر یہ (عذاب کی) دھمکی کب پوری ہوگی؟‘‘
•
لَوْ يَعْلَمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا حِيْنَ لَا يَكُفُّوْنَ عَنْ وُّجُوْهِهِمُ النَّارَ وَلَا عَنْ ظُهُوْرِهِمْ وَلَا هُمْ يُنْــصَرُوْنَ
کاش ان کو اُس وقت کی کچھ خبر لگ جاتی جب یہ نہ اپنے چہروں سے آگ کو دُور کر سکیں گے، اور نہ اپنی پشتوں سے، اور نہ ان کو کوئی مدد میسر آئے گی
•
بَلْ تَاْتِيْهِمْ بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنْظَرُوْنَ
بلکہ وہ (آگ) ان کے پاس ایک دم آدھمکے گی، اور ان کے ہوش و حواس گم کر کے رکھ دے گی، پھر نہ یہ اُسے پیچھے ہٹا سکیں گے، اور نہ انہیں کوئی مہلت دی جائے گی