قرآن کریم > الأنبياء
الأنبياء
•
قَالُوا فَأْتُوا بِهِ عَلَى أَعْيُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ
انہوں نے کہا : ’’ تو پھر اُس کو سب لوگوں کے سامنے لے کر آؤ، تاکہ سب گواہ بن جائیں ۔‘‘
•
قَـالُوْٓا ءَاَنْتَ فَعَلْتَ ھٰذَا بِاٰلِهَتِنَا يٰٓـاِبْرٰهِيْمُ
(پھر جب ابراہیم کو لایا گیا تو) وہ بولے : ’’ ابراہیم ! کیا ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ حرکت تم ہی نے کی ہے؟‘‘
•
قَالَ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا فَاسْأَلُوهُمْ إِن كَانُوا يَنطِقُونَ
ابراہیم نے کہا : ’’ نہیں ، بلکہ یہ حرکت اُن کے اس بڑے سردار نے کی ہے، اب انہی بتوں سے پوچھ لو، اگر یہ بولتے ہوں ۔‘‘
•
فَرَجَعُوْٓا اِلٰٓى اَنْفُسِهِمْ فَقَالُوْٓا اِنَّكُمْ اَنْتُمُ الظّٰلِمُوْنَ
اس پر وہ لوگ اپنے دل میں کچھ سوچنے لگے، اور (اپنے آپ سے) کہنے لگے کہ : ’’ سچی بات تو یہی ہے کہ تم خود ظالم ہو۔‘‘
•
ثُمَّ نُكِسُوْا عَلٰي رُءُوْسِهِمْ ۚ لَــقَدْ عَلِمْتَ مَا هٰٓـؤُلَاۗءِ يَنْطِقُوْنَ
پھر انہوں نے اپنے سر جھکا لئے، اور کہا :’’ تمہیں تو معلوم ہی ہے کہہ یہ بولتے نہیں ہیں ۔‘‘
•
قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لا يَنفَعُكُمْ شَيْئًا وَلا يَضُرُّكُمْ
ابراہیم نے کہا : ’’بھلا بتاؤ کہ کیا تم اﷲ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہو جو تمہیں نہ کچھ فائدہ پہنچاتی ہیں نہ نقصان؟
•
أُفٍّ لَّكُمْ وَلِمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ أَفَلا تَعْقِلُونَ
تف ہے تم پر بھی، اور اُ ن پر بھی جن کی تم اﷲ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو۔ بھلا کیا تمہیں اتنی سمجھ نہیں؟‘‘
•
قَالُوْا حَرِّقُـوْهُ وَانْصُرُوْٓا اٰلِهَتَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِيْنَ
وہ (ایک دوسرے سے) کہنے لگے : ’’ آگ میں جلا ڈالو اس شخص کو، اور اپنے خداؤں کی مدد کرو، اگر تم میں کچھ کرنے کا دَم خم ہے۔‘‘
•
قُـلْنَا يٰنَارُكُـوْنِيْ بَرْدًا وَّسَلٰمًا عَلٰٓي اِبْرٰهِيْمَ
(چنانچہ انہوں نے ابراہیم کو آگ میں ڈال دیا، اور) ہم نے کہا : ’’ اے آگ ! ٹھنڈی ہو جا، اور ابراہیم کیلئے سلامتی بن جا۔‘‘
•
وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الأَخْسَرِينَ
اُن لوگوں نے ابراہیم کیلئے برائی کا منصوبہ بنایا تھا، مگر نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے اُنہی کو بری طرح ناکام کر دیا