March 29, 2024

قرآن کریم > الحج

الحج

بِـسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سُورۃُ الحَجّ

تمہیدی کلمات

            سورۃ الحج کو بعض مفسرین مدنی سورت مانتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں منافقین کا ذکر بھی ہے اور جہاد و قتال کے احکام بھی ہیں، اور یہ دونوں موضوعات مدنی سورتوں میں ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سورت کی بعض آیات کی سورۃ البقرۃ (مدنی) کی آیات کے ساتھ بہت گہری مشابہت پائی جاتی ہے۔ لیکن اس ضمن میں مجھے ان مفسرین سے اتفاق ہے جو اسے مکی سورت قرار دیتے ہیں۔ البتہ اس کی کچھ آیات یا تو سفر ِہجرت کے دوران نازل ہوئیں یا حضور کے مدینہ پہنچنے کے فوراً بعد (مطالعہ کے دوران متعلقہ آیات کی نشان دہی کی جائے گی)۔ یہی وجہ ہے کہ یہ آیات مکی آیات سے مختلف نظر آتی ہیں۔ 

UP
X
<>