May 19, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 40

بَلْ تَاْتِيْهِمْ بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنْظَرُوْنَ

بلکہ وہ (آگ) ان کے پاس ایک دم آدھمکے گی، اور ان کے ہوش و حواس گم کر کے رکھ دے گی، پھر نہ یہ اُسے پیچھے ہٹا سکیں گے، اور نہ انہیں کوئی مہلت دی جائے گی

 آیت ۴۰:  بَلْ تَاْتِیْہِمْ بَغْتَۃً فَتَبْہَتُہُمْ:   «بلکہ وہ (قیامت) ان پر اچانک آئے گی اورانہیں مبہوت کر دے گی»

            یعنی ان کے ہوش کھو دے گی۔ یہ وہی لفظ (ب ہ ت) ہے جو البقرہ: ۲۵۸ میں نمرود کے بارے میں آیا ہے:    فَبُہِتَ الَّذِیْ کَفَرَ:   «تو (یہ سن کر) وہ کافر ہکا بکا رہ گیا۔»

            فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ رَدَّہَا وَلَا ہُمْ یُنْظَرُوْنَ:   «تو نہ ان کی استطاعت ہو گی اس (قیامت یا عذاب) کو ٹالنے کی اور نہ ہی انہیں کوئی مہلت ملے گی۔» 

UP
X
<>