May 19, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 31

وَجَعَلْنَا فِي الْاَرْضِ رَوَاسِيَ اَنْ تَمِيْدَ بِهِمْ ۠ وَجَعَلْنَا فِيْهَا فِجَـاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُوْنَ

اور ہم نے زمین میں جمے ہوئے پہاڑ پید اکئے ہیں ، تاکہ وہ اُنہیں لے کر ہلنے نہ پائے، اور اُس میں ہم نے چوڑے چوڑے راستے بنائے ہیں ، تاکہ وہ منزل تک پہنچ سکیں

 آیت ۳۱:  وَجَعَلْنَا فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِہِمْ:   «اور ہم نے زمین میں مضبوط پہاڑ جما دیے تاکہ وہ انہیں لے کر (ایک طرف) جھک نہ جائے»

            وَجَعَلْنَا فِیْہَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّہُمْ یَہْتَدُوْنَ:   «اور ہم نے اس کے اندر بڑے کشادہ راستے بنائے تا کہ یہ لوگ راہ یاب ہوں۔»

            میدانی راستوں کے علاوہ بڑے بڑے پہاڑی سلسلوں کے اندر بھی قدرتی راستے رکھے اور وادیاں بنائیں تا کہ ایسے علاقوں میں بھی لوگوں کے لیے سفر کرنا ممکن ہو سکے۔

UP
X
<>