May 19, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 34

وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ ۭ اَفَا۟ئِنْ مِّتَّ فَهُمُ الْخٰلِدُوْنَ

اور (اے پیغمبر !) تم سے پہلے بھی ہمیشہ زندہ رہنا ہم نے کسی کیلئے طے نہیں کیا۔ چنانچہ اگر تمہارا انتقال ہوگیا تو کیا یہ لوگ ایسے ہیں جو ہمیشہ زندہ رہیں؟

 آیت ۳۴:  وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِکَ الْخُلْدَ:   «اور (اے نبی!) آپ سے پہلے ہم نے کسی انسان کے لیے دوام نہیں رکھا۔»

            اَفَاْئِنْ مِّتَّ فَہُمُ الْخٰلِدُوْنَ:   «تو اگر آپ فوت ہو گئے تو یہ لوگ کیا ہمیشہ رہیں گے؟»

            آپ کے یہ مخالفین ابوجہل، ابولہب وغیرہ ہمیشہ کی زندگیاں لے کر تو نہیں آئے۔ ان سب کو ایک دن مرنا ہے اور ہمارے سامنے پیش ہونا ہے۔ 

UP
X
<>