قرآن کریم > الأحزاب
الأحزاب
•
مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَقُتِّلُوا تَقْتِيلاً
جن میں وہ پھٹکارے ہوئے ہوں گے۔ (پھر) جہاں کہیں ملیں گے، پکڑ لئے جائیں گے، اور اُنہیں ایک ایک کر کے قتل کر دیا جائے گا
•
سُنَّةَ اللَّهِ فِي الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلُ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلاً
یہ اﷲ کا وہ معمول ہے جس پر اُن لوگوں کے معاملے میں بھی عمل ہوتا رہا ہے جو پہلے گذر چکے ہیں ۔ اور تم اﷲ کے معمول میں کوئی تبدیلی ہر گز نہیں پاؤ گے
•
يَسْأَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ اللَّهِ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا
لوگ تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں ۔ کہہ دو کہ اُس کا علم تو اﷲ ہی کے پاس ہے۔ اور تمہیں کیا پتہ شایدقیامت قریب ہی آگئی ہو
•
إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا
اس میں کوئی شک نہیں کہ اﷲ نے کافروں کو رحمت سے دُور کر دیا ہے، اور اُن کیلئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے
•
خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا لاَّ يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلا نَصِيرًا
جس میں وہ ہمیشہ اس طرح رہیں گے کہ اُنہیں نہ کوئی حمایتی مل سکے گا، اور نہ کوئی مددگار
•
يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُولُونَ يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولا
جس دن اُن کے چہروں کو آگ میں اُلٹا پلٹا جائے گا، وہ کہیں گے کہ : ’’ اے کاش ! ہم نے اﷲ کی اِطاعت کر لی ہوتی، اور رسول کا کہنا مان لیا ہوتا !‘‘
•
وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلا
اور کہیں گے کہ : ’’ اے ہمارے پروردگار ! حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اپنے سرداروں اوراپنے بڑوں کا کہنا مانا، اور اُنہوں نے ہمیں راستے سے بھٹکا دیا
•
رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا
اے ہمارے پروردگار ! ان کو دوگنا عذا ب دے، اور اُن پر ایسی لعنت کر جو بڑی بھاری لعنت ہو۔‘‘
•
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِندَ اللَّهِ وَجِيهًا
اے ایمان والو ! اُن لوگون کی طرح نہ بن جانا جنہوں نے موسیٰ کو ستا یا تھا، پھر اﷲ نے اُن کو اُن باتوں سے بری کر دیا جو ان لوگوں نے بنائی تھیں ، اور وہ اﷲ کے نزدیک بڑے رُتبے والے تھے
•
يَا أَ يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا
اے ایمان والو ! اﷲ سے ڈرو، اور سیدھی سچی بات کہا کرو