April 19, 2024

قرآن کریم > السجدة

السجدة

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

سُورۃُ السَّجدَۃ

تمہیدی کلمات

      سورۃ السجدۃ تین رکوعوں پر مشتمل ایک مختصر سورت ہے۔ ابتدائی دور کی مکی سورتوں کی طرح اس کا ردھم (rhythem) بہت تیز ہے اور یہ نبی اکرم کی محبوب سورتوں میں سے ہے۔ مستند روایات میں حضور کا یہ معمول نقل ہوا ہے کہ آپؐ اکثر جمعہ کے دن نمازِ فجر کی پہلی رکعت میں سورۃ السجدۃ اور دوسری رکعت میں سورۃ الدھر کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ اس سے ہمیں یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ جن سورتوں کے ساتھ حضور کو خاص تعلق خاطر تھا ان سورتوں کی تلاوت آپؐ نمازوں میں کثرت سے فرمایا کرتے تھے۔ آپ کبھی کبھی جمعہ کے دن فجر کی پہلی رکعت میں سورۃ الجمعہ اور دوسری رکعت میں سورۃ المنافقون کی تلاوت بھی فرمایا کرتے تھے۔

UP
X
<>