قرآن کریم > النحل
النحل
•
وَقَالَ اللَّهُ لاَ تَتَّخِذُواْ إِلهَيْنِ اثْنَيْنِ إِنَّمَا هُوَ إِلهٌ وَاحِدٌ فَإيَّايَ فَارْهَبُونِ
اور اﷲ نے فرمایا ہے کہ : ’’ دو دو معبود نہ بنا بیٹھنا۔ وہ تو بس ایک ہی معبود ہے۔ اس لئے بس مجھی سے ڈرا کرو۔ ـ‘‘
•
وَلَهُ مَا فِي الْسَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَلَهُ الدِّينُ وَاصِبًا أَفَغَيْرَ اللَّهِ تَتَّقُونَ
اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، اُسی کا ہے، اور اُسی کی اطاعت ہر حال میں لازم ہے۔ کیا پھر بھی تم اﷲ کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو؟
•
وَمَا بِكُم مِّن نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللَّهِ ثُمَّ إِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَإِلَيْهِ تَجْأَرُونَ
اور تم کو جو نعمت بھی حاصل ہوتی ہے، وہ اﷲ کی طرف سے ہوتی ہے، پھر جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اُسی سے فریادیں کرتے ہو
•
ثُمَّ إِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنكُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنكُم بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُونَ
اس کے بعد جب وہ تم سے تکلیف دُور کر دیتا ہے، تو تم میں سے ایک گروہ اچانک اپنے پروردگار کے ساتھ شرک شروع کردیتا ہے
•
لِيَكْفُرُواْ بِمَا آتَيْنَاهُمْ فَتَمَتَّعُواْ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
تاکہ ہم نے اُسے جو نعمت دی تھی اُ س کی ناشکری کرے۔ اچھا ! کچھ عیش کر لو، پھر عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا
•
وَيَجْعَلُونَ لِمَا لاَ يَعْلَمُونَ نَصِيبًا مِّمَّا رَزَقْنَاهُمْ تَاللَّهِ لَتُسْأَلُنَّ عَمَّا كُنتُمْ تَفْتَرُونَ
اور ہم نے جو رزق اُنہیں دیا ہے، اُس میں وہ اُن (بتوں ) کا حصہ لگاتے ہیں جن کی حقیقت خود اُنہیں معلوم نہیں ہے۔ اﷲ کی قسم ! تم سے ضرور باز پُرس ہوگی کہ تم کیسے بہتان باندھا کرتے تھے
•
وَيَجْعَلُونَ لِلّهِ الْبَنَاتِ سُبْحَانَهُ وَلَهُم مَّا يَشْتَهُونَ
اور اﷲ کیلئے تو انہوں نے بیٹیاں گھڑ رکھی ہیں ۔ سبحان اﷲ ! اور خود اپنے لئے وہ (بیٹے چاہتے ہیں ) جو اپنی خواہش کے مطابق ہوں !
•
وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُمْ بِالأُنثَى ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ
اور جب ان میں سے کسی کو بیٹی کی (پیدائش) کی خوشخبری دی جاتی ہے تو اُس کا چہرہ سیاہ پڑ جاتا ہے، اور وہ دل ہی دل میں کڑھتا رہتا ہے
•
يَتَوَارَى مِنَ الْقَوْمِ مِن سُوءِ مَا بُشِّرَ بِهِ أَيُمْسِكُهُ عَلَى هُونٍ أَمْ يَدُسُّهُ فِي التُّرَابِ أَلاَ سَاء مَا يَحْكُمُونَ
اس خوشخبری کو برا سمجھ کر لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے، (اور سوچتا ہے کہ) ذلت برداشت کر کے اُسے اپنے پاس رہنے دے، یا اُسے زمین میں گاڑ دے۔ دیکھو انہوں نے کتنی بری باتیں طے کر رکھی ہیں
•
لِلَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ ۚ وَلِلّٰهِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى ۭ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
بری بری باتیں تو اُنہی میں ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، اور اعلیٰ درجے کی صفات صرف اﷲ کی ہیں ، اور وہ اقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک