May 18, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 60

لِلَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ ۚ وَلِلّٰهِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى ۭ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ

بری بری باتیں تو اُنہی میں ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، اور اعلیٰ درجے کی صفات صرف اﷲ کی ہیں ، اور وہ اقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک

 آیت ۶۰:  لِلَّذِیْنَ لاَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ مَثَلُ السَّوْءِ:  «ان لوگوں کے لیے جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے بری مثال ہے۔»

             وَلِلّٰہِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰی وَہُوالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ:  « اور اللہ کی صفت نہایت بلند ہے۔ اور وہ زبردست ہے کمال حکمت والا۔»

            عقیدۂ آخرت کے حوالے سے یہ حقیقت لائق توجہ ہے کہ یہ عقیدہ دُنیوی زندگی میں انسانی اعمال پر تمام عوامل سے بڑھ کر اثر انداز ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن میں آخرت اور ایمان بالآخرت کے بارے میں بہت تکرار پائی جاتی ہے۔ 

UP
X
<>