May 18, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 53

وَمَا بِكُم مِّن نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللَّهِ ثُمَّ إِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَإِلَيْهِ تَجْأَرُونَ

اور تم کو جو نعمت بھی حاصل ہوتی ہے، وہ اﷲ کی طرف سے ہوتی ہے، پھر جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اُسی سے فریادیں کرتے ہو

 آیت ۵۳:  وَمَا بِکُمْ مِّنْ نِّعْمَۃٍ فَمِنَ اللّٰہِ ثُمَّ اِذَا مَسَّکُمُ الضُّرُّ فَاِلَـیْہِ تَجْئَرُوْنَ:  « اور جونعمت بھی تمہیں میسر ہے وہ اللہ ہی کی طرف سے ہے، پھر جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اسی کے سامنے تم فریاد کرتے ہو۔»

            تکلیف کی کیفیت میں تم اللہ کو ہی یاد کرتے ہو، اسی کی جناب میں گڑ گڑاتے، آہ وزاری کرتے اور دعائیں مانگتے ہو۔ اس حالت میں تمہیں کوئی دوسرا معبود یاد نہیں آتا۔ 

UP
X
<>