قرآن کریم > الذاريات
الذاريات
•
وَفِيْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيْحَ الْعَقِيْمَ
نیز قومِ عاد میں (بھی ہم نے ایسی ہی نشانی چھوڑ ی تھی) جب ہم نے اُن پر ایک ایسی آندھی بھیجی جو ہر بہتری سے بانجھ تھی
•
مَا تَذَرُ مِنْ شَيْءٍ اَتَتْ عَلَيْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيْمِ
وہ جس چیز پر بھی گذرتی، اُسے ایسا کر چھوڑ تی جیسے وہ گل کر چورا چورا ہوگئی ہو
•
وَفِيْ ثَمُوْدَ اِذْ قِيْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰى حِيْنٍ
اور ثمود میں بھی (ایسی ہی نشانی تھی) ، جب اُن سے کہا گیا تھا کہ : ’’ تھوڑے وقت تک مزے اُڑا لو۔‘‘ (پھر سیدھے نہ ہوئے تو عذاب آئے گا)
•
فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَهُمْ يَنْظُرُوْنَ
اس پر بھی اُنہوں نے اپنے پروردگار کا حکم ماننے سے سر کشی اِختیار کی تو اُنہیں کڑکے نے آپکڑا، اور وہ دیکھتے رہ گئے
•
فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِيَامٍ وَّمَا كَانُوْا مُنْتَصِرِيْنَ
نتیجہ یہ کہ نہ تو اُن میں یہ سکت رہی کہ کھڑے ہوسکیں ، اور نہ وہ اس قابل تھے کہ اپنا بچاؤ کرتے
•
وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ ۭ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِيْنَ
اور اس سے بھی پہلے نوح کی قوم کو بھی ہم نے پکڑ میں لیا تھا۔ یقین جانو وہ بڑے نافرمان لوگ تھے
•
وَالسَّمَاء بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ
اور آسمان کو ہم نے قوت سے بنایا ہے، چنانہ ہم کیا خوب بچھانے والے ہیں !
•
وَالأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ
اور زمین کو بچھایا ہم نے سو کیا خوب بچھانا جانتے ہیں ہم
•
وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ
اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے پیدا کئے ہیں ، تاکہ تم نصیحت حاصل کرو
•
فَفِرُّوْٓا اِلَى اللّٰهِ ۭ اِنِّىْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ
لہٰذا دوڑو اﷲ کی طرف۔ یقین جانو، میں اُس کی طرف سے تمہارے لئے صاف صاف خبردار کرنے والا (بن کر آیا) ہوں