قرآن کریم > الذاريات
الذاريات
•
وَلَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰــهًا اٰخَرَ ۭ اِنِّىْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ
اور اﷲ کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بناؤ۔ یقین جانو میں اُس کی طرف سے تمہارے لئے صاف صاف خبر دار کرنے والا (بن کر آیا) ہوں
•
كَذٰلِكَ مَآ اَتَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ
اسی طرح ان سے پہلے جو لوگ تھے، اُن کے پاس بھی کوئی پیغمبر ایسا نہیں آیا جس کے بارے میں اُنہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ : ’’ جادوگر ہے، یا دیوانہ ہے۔‘‘
•
اَتَوَاصَوْا بِهِ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ
کیا یہ لوگ ایک دوسرے کو اس بات میں وصیت کرتے چلے آئے ہیں؟ نہیں، بلکہ یہ سرکش لوگ ہیں
•
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَآ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ
لہٰذا (اے پیغمبر !) تم ان سے بے رُخی اِختیار کرو، کیونکہ تم قابلِ ملامت نہیں ہو
•
وَّذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِيْنَ
اور نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کو فائدہ دیتی ہے
•
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُوْنِ
اور میں نے جنات اور انسانوں کو اس کے سوا کسی اور کام کیلئے پید انہیں کیا کہ وہ میری عبادت کریں
•
مَآ اُرِيْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّمَآ اُرِيْدُ اَنْ يُّطْعِمُوْنِ
میں ان سے کسی قسم کا رزق نہیں چاہتا، اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلا ئیں
•
فَاِنَّ لِلَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُوْنِ
اب تو جن لوگوں نے ظلم کیا ہے، اُن کی بھی ایسی ہی بارے آئے گی جیسے ان کے (پچھلے) ساتھیوں کی باری آئی تھی، اس لئے وہ مجھ سے جلدی (عذا ب لانے) کا مطالبہ نہ کریں
•
فَوَيْلٌ لِّـلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ يَّوْمِهِمُ الَّذِيْ يُوْعَدُوْنَ
غرض جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے، اُن کی اُس دن کی وجہ سے بڑی خرابی ہوگی جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے