قرآن کریم > غافر
غافر
•
إِذِ الأَغْلالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ وَالسَّلاسِلُ يُسْحَبُونَ
جب ان کے گلوں میں طوق اور زنجیریں ہوں گی،
•
فِي الْحَمِيمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُونَ
انہیں گرم پانی میں گھسیٹا جائے گا، پھر آگ میں جھونک دیا جائے گا
•
ثُمَّ قِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تُشْرِكُونَ مِن دُونِ اللَّهِ
پھر اِن سے کہا جائے گا : ’’ کہاں ہیں اﷲ کے سوا وہ (تمہارے معبود) جنہیں تم خدائی میں اُس کا شریک مانا کرتے تھے؟‘‘
•
ذَلِكُم بِمَا كُنتُمْ تَفْرَحُونَ فِي الأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَمْرَحُونَ
(ان سے یہ پہلے ہی کہہ دیا گیا ہوگا کہ :) ’’ یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ تم زمین میں ناحق بات پر اِترایا کرتے تھے، اور اس لئے کہ تم اکڑ دِکھاتے تھے
•
ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ
جاؤ، جہنم کے دروازوں میں ہمیشہ رہنے کیلئے داخل ہو جاؤ، کیونکہ تکبر کرنے والوں کا ٹھکانا بہت ہی بُرا ہے۔‘‘
•
فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ
لہٰذا (اے پیغمبر !) تم صبر سے کام لو۔ یقین رکھو کہ اﷲ کا وعدہ سچا ہے۔ اب ہم ان (کافروں کو) جس (عذاب) سے ڈرا رہے ہیں ، چاہے اُس کا کچھ حصہ ہم تمہیں بھی (تمہاری زندگی میں ) دِکھلا دیں ، یا تمہیں دُنیا سے اُٹھا لیں ، بہر صورت ان کو ہمارے پاس ہی واپس لایا جائے گا
•
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلاً مِّن قَبْلِكَ مِنْهُم مَّن قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُم مَّن لَّمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَنْ يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللَّهِ فَإِذَا جَاء أَمْرُ اللَّهِ قُضِيَ بِالْحَقِّ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُونَ
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے تم سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر بھیجے ہیں ۔ ان میں سے کچھ وہ ہیں جن کے واقعات ہم نے تمہیں بتا دیئے ہیں ، اور کچھ وہ ہیں جن کے واقعات ہم نے تمہیں نہیں بتائے۔ اور کسی پیغمبر کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ اﷲ کی اجازت کے بغیر کوئی معجزہ لے آئے۔ پھر جب اﷲ کا حکم آئے گا تو سچائی کا فیصلہ ہو جائے گا، او رجو لوگ باطل کی پیروی کر رہے ہیں ، وہ اُس موقع پر سخت نقصان اُٹھائیں گے
•
اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الأَنْعَامَ لِتَرْكَبُوا مِنْهَا وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ
اﷲ وہ ہے جس نے تمہارے لئے مویشی پید اکئے، تا کہ اُن میں سے کچھ پر تم سواری کرو، اور اُنہی میں سے وہ بھی ہیں جنہیں تم کھاتے ہو
•
وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَلِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِكُمْ وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ
اور تمہارے لئے اُن میں بہت سے فائدے ہیں ، اور اُن کا مقصد یہ بھی ہے کہ تمہارے دلوں میں (کہیں جانے کی) جو حاجت ہو اُس تک پہنچ سکو۔ اور تمہیں ان جانوروں پر اور کشتیوں پر اُٹھا کر لے جایا جاتا ہے
•
وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ فَأَيَّ آيَاتِ اللَّهِ تُنكِرُونَ
اور اﷲ تمہیں اپنی نشانیاں دِکھا رہا ہے، پھر تم اﷲ کی کن کن نشانیوں کا انکار کروگے؟