May 18, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 80

وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَلِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِكُمْ وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ

اور تمہارے لئے اُن میں بہت سے فائدے ہیں ، اور اُن کا مقصد یہ بھی ہے کہ تمہارے دلوں میں (کہیں جانے کی) جو حاجت ہو اُس تک پہنچ سکو۔ اور تمہیں ان جانوروں پر اور کشتیوں پر اُٹھا کر لے جایا جاتا ہے

آیت ۸۰:   وَلَکُمْ فِیْہَا مَنَافِعُ: ’’اور ان میں تمہارے لیے اور بھی بہت سی منفعتیں ہیں‘‘

        یہ مضمون اس سے پہلے سورۃ النحل میں بہت تفصیل سے آ چکا ہے۔

         وَلِتَبْلُغُوْا عَلَیْہَا حَاجَۃً فِیْ صُدُوْرِکُمْ وَعَلَیْہَا وَعَلَی الْفُلْکِ تُحْمَلُوْنَ: ’’اور تا کہ ان پر سوا ر ہو کر تم اپنی وہ ضرورتیں پوری کرو جو تمہارے دل میں ہوتی ہیں اور اُن پر بھی اور کشتیوں پر بھی تمہیں سوار کرایا جاتا ہے۔‘‘

UP
X
<>