قرآن کریم > الانشقاق
•
فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا
وہ موت کو پکارے گا
وَيَصْلَى سَعِيرًا
اور بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا
إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا
پہلے وہ اپنے گھر والوں کے درمیان بہت خوش رہتا تھا
إِنَّهُ ظَنَّ أَنْ لَنْ يَحُورَ
اُس نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ وہ کبھی پلٹ کر (اﷲ کے سامنے) نہیں جائے گا
بَلَى إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا
بھلا کیوں نہیں؟ اُس کا پروردگار اُسے یقینی طور پر دیکھ رہا تھا
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ
اب میں قسم کھاتا ہوں شفق کی
وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ
اور رات کی اور اُن تمام چیزوں کی جنہیں وہ سمیٹ لے
وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ
اور چاند کی جب وہ بھر کر پورا ہوجائے
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ
کہ تم سب ایک منزل سے دوسری منزل کی طرف چڑھتے جاؤ گے
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
پھر ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ ایمان نہیں لاتے؟