May 17, 2024

قرآن کریم > الانشقاق >sorah 84 ayat 15

بَلَى إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا

بھلا کیوں نہیں؟ اُس کا پروردگار اُسے یقینی طور پر دیکھ رہا تھا

آيت 15: بَلَى إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا: «كيوں نهيں! يقيناً اس كا رب تو اسے خوب ديكھ رها تھا۔»

        اگلى تين آيات ميں تين قسميں كھائى گئى هيں۔ اپنے مضمون اور اسلوب كے اعتبار سے يه آيات سورة المدثر كى ان آيات كے ساتھ خاص مناسبت اور بهت گهرى مشابهت ركھتى هيں: (كَلاَّ وَالْقَمَرِ   وَاللَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ   وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ) «كيوں نهيں، قسم هے چاند كى۔ اور قسم هے رات كى جب كه وه پيٹھ موڑے۔ اور قسم هے صبح كى جب كه وه روشن هوجائے»۔ ان دونوں مقامات كے مابين ايك مشابهت يه بھى هے كه ان دونوں سورتوں ميں قسموں پر مشتمل مذكوره آيات سے بالكل نيا مضمون شروع هوتا هے۔ سورة المدثر ميں بھى (كَلاَّ وَالْقَمَرِ) سے ايك نئے مضمون كا آغاز هورها هے اور بالكل ايسى هى صورت حال زير مطالعه سورت كے اس مقام پر بھى نظر آتى هے۔

UP
X
<>