قرآن کریم > الـنبإ
الـنبإ
•
فَذُوقُوا فَلَنْ نَزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا
’’ اب مزہ چکھو ! اس لئے کہ ہم تمہارے لئے سزاکے سوا کسی چیز میں اضافہ نہیں کریں گے۔‘‘
•
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا
وہاں پر وہ نہ کوئی بے ہودہ بات سنیں گے، ا ور نہ کوئی جھوٹی بات
•
جَزَاءً مِنْ رَبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا
یہ اُن کے پروردگار کی طرف سے صلہ ہوگا۔ (اﷲ کی) ایسی دین ہوگی جو لوگوں کے اعمال کے حساب سے دی جائے گی
•
رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمَنِ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا
اُسی پروردگار کی طرف سے جو سارے آسمانوں اور زمین اور اُن کے درمیان ہر چیز کا مالک، بہت مہربان ہے! کسی کی مجال نہیں ہے کہ اُس کے سامنے بول سکے
•
يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا لَا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَقَالَ صَوَابًا
جس دن ساری رُوحیں اور فرشتے قطاریں بنا کر کھڑے ہوں گے، اُس دن سوائے اُس کے کوئی نہیں بول سکے گا جسے خدائے رحمن نے اجازت دی ہو، اور وہ بات بھی ٹھیک کہے
•
ذَلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ مَآبًا
وہ دن ہے جو برحق ہے۔ اب جو چاہے، وہ اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانا بنا رکھے
•
إِنَّا أَنْذَرْنَاكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ الْكَافِرُ يَالَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا
حقیقت یہ ہے کہ ہم نے ایک ایسے عذاب سے خبردار کر دیا ہے جو قریب آنے والا ہے، جس دن ہر شخص وہ اعمال آنکھوں سے دیکھ لے گا جو اُس کے ہاتھوں نے آگے بھیج رکھے ہیں ، اور کافر یہ کہے گا کہ کاش ! میں مٹی ہوجاتا