April 23, 2024

قرآن کریم > الـمرسلات

الـمرسلات

بسم الله ارحمن الرحيم

سورة المرسلات

تمهيدى كلمات

        سورة المرسلات انتيسويں پارے كى آخرى سورت هے۔ جوڑے كے اعتبار هے اس كا تعلق تيسويں پارے كى پهلى سورت يعنى سورة النبا كے ساتھ هے۔ دونوں سورتوں كے مضمون، اسلوب اور آيات كى ترتيب ميں گهرى مشابهت پائى جاتى هے۔ سورة المرسلات پچاس آيات پر مشتمل هے۔ اس كے پهلے ركوع ميں چاليس جب كه دوسرے ركوع ميں دس آيات هيں۔ سورة النبا كى كل چاليس آيات هيں۔ اس كے پهلے ركوع ميں تيس چاليس جب كه دوسرے ركوع ميں دس آيات هيں۔ سورة النبا كى كل چاليس آيات هيں۔ اس كے پهلے ركوع ميں تيس آيات هيں، جب كه سورة المرسلات كى طرح اس كا بھى دوسرا ركوع دس آيات پر مشتمل هے۔ اس سورت كے آغاز ميں پے در پے قسموں كا ذكر هے۔ اس خصوصى انداز كے اعتبار سے يه قرآن مجيد كى تيسرى سورت هے۔ اس سے پهلے هم ايسى دو سورتوں كا مطالعه كر چكے هيں جن كا آغاز اسى طرح پے در پے قسموں سے هوتا هے۔ يعنى تيئيسويں پارے كى سورة الصافات اور چھبيسويں پارے كى سورة الذاريات۔ سورة الصافات كے آغاز كى قسموں كا مفهوم تو بالكل واضح هے كه ان ميں فرشتوں كى خصوصيات بيان هوئى هيں۔ اسى طرح سورة الذاريات كى قسموں كے بارے ميں بھى مفسرين كى آراء مختلف هيں۔ كچھ مفسرين ان سے هوائيں مراد ليتے هيں، جب كه كچھ كا خيال هے كه ان ميں فرشتوں كا ذكر هے۔

UP
X
<>