قرآن کریم > الـنازعات
•
وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا
قسم ہے اُن (فرشتوں ) کی جو (کافروں کی رُوح) سختی سے کھینچتے ہیں
وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا
اور جو (مومنوں کی رُوح کی) گرہ نرمی سے کھول دیتے ہیں
وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا
پھر (فضا میں ) تیرتے ہوئے جاتے ہیں
فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا
پھر تیزی سے لپکتے ہیں
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا
پھر جو حکم ملتا ہے، اُس (کو پورا کرنے) کا انتظام کرتے ہیں
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ
کہ جس دن بھونچال (ہر چیز کو) ہلا ڈالے گا
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ
پھر اُس کے بعد ایک اور جھٹکا آئے گا
قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ
اُس دن بہت سے دل لرز رہے ہوں گے
أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ
اُن کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی
يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ
یہ (کافر لوگ) کہتے ہیں کہ : ’’ کیا ہم پہلی والی حالت پر لوٹا دیئے جائیں گے؟