قرآن کریم > الـطور
الـطور
•
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّىْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِيْنَ
کہہ دو کہ :’’ کرلو اِنتظار ! میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں ۔‘‘
•
اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِھٰذَآ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ
کیا ان کی عقلیں ان کو یہی کچھ کرنے کو کہتی ہیں ، یا وہ ہیں ہی سرکش لوگ؟
•
أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ بَل لاَّ يُؤْمِنُونَ
ہاں کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ : ’’ ان صاحب نے یہ (قرآن) خود گھڑ لیا ہے؟‘‘ نہیں ! بلکہ یہ (ضد میں ) ایمان نہیں لارہے
•
فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِّثْلِهِ إِن كَانُوا صَادِقِينَ
اگر یہ واقعی سچے ہیں تو اس جیسا کوئی کلام (گھڑ کر) لے آئیں
•
اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَ
کیا یہ لوگ بغیر کسی کے آپ سے آپ پیدا ہوگئے ہیں ، یا یہ خود (اپنے) خالق ہیں؟
•
اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ ۚ بَلْ لَّا يُوْقِنُوْنَ
یا کیا آسمان اور زمین انہوں نے پیدا کئے ہیں؟ نہیں ! بلکہ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے
•
أَمْ عِندَهُمْ خَزَائِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُونَ
کیا تمہارے پروردگار کے خزانے ان کے پاس ہیں ، یا وہ داروغہ بنے ہوئے ہیں؟
•
أَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ فَلْيَأْتِ مُسْتَمِعُهُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ (عالمِ بالا کی باتیں ) سن لیتے ہیں ۔ اگر ایسا ہے تو ان میں سے جو سنتا ہو، وہ کوئی واضح ثبوت تو لائے
•
اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَلَكُمُ الْبَنُوْنَ
کیا اﷲ کے حصے میں تو بیٹیاں ہیں ، اور بیٹے ان کے حصے میں آئے ہیں؟
•
أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ
اور کیا تم ان سے کوئی اُجرت مانگ رہے ہو جس کی وجہ سے یہ تاوان کے بوجھ میں دبے جارہے ہیں؟