قرآن کریم > ق
ق
•
وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّكَانٍ قَرِيْبٍ
اور ذراتوجہ سے سنو ! جس دن ایک پکارنے والا ایک قریبی جگہ سے پکارے گا
•
يَّوْمَ يَسْمَعُوْنَ الصَّيْحَةَ بِالْحَقِّ ۭ ذٰلِكَ يَوْمُ الْخُرُوْجِ
جس دن لوگ سچ مچ اُ س کی پکار کی آواز سنیں گے، وہ قبروں سے نکلنے کا دن ہوگا
•
إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا الْمَصِيرُ
یقین رکھو ہم ہی ہیں جو زندگی بھی دیتے ہیں ، اور موت بھی، اور آخرکار سب کو ہمارے پاس ہی لوٹنا ہے
•
يَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا ۭ ذٰلِكَ حَشْرٌ عَلَيْنَا يَسِيْرٌ
اُس دن جب زمین پھٹ کر ان کو اس طرح باہر کردے گی کہ وہ جلدی جلدی نکل رہے ہوں گے۔ اس طرح سب کو جمع کر لینا ہمارے لئے بہت آسان ہے
•
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا يَقُوْلُوْنَ وَمَآ اَنْتَ عَلَيْهِمْ بِجَبَّارٍ فَذَكِّرْ بِالْقُرْاٰنِ مَنْ يَّخَافُ وَعِيْدِ
جو کچھ یہ لوگ کہتے ہیں ، ہمیں خوب معلوم ہے، اور (اے پیغمبر !) تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔ لہٰذا قرآن کے ذریعے ہر اُس شخص کو نصیحت کرتے رہو جو میری وعید سے ڈرتا ہو