May 17, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 63

أَتَّخَذْنَاهُمْ سِخْرِيًّا أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الأَبْصَارُ

کیاہم نے اُن کا (ناحق) مذاق اُڑایا تھا، یا اُنہیں دیکھنے سے نگاہوں کو غلطی لگ رہی ہے؟‘‘

آیت ۶۳:   اَتَّخَذْنٰہُمْ سِخْرِیًّا ’’کیا ہم نے انہیں خواہ مخواہ ہنسی مذاق بنا لیا تھا‘‘

        یعنی کیا ہم نے ا نہیں غلط سمجھا تھا ؟ اور ہم ان کا جو مذاق اڑایا کرتے تھے کیا وہ سب بلاوجہ اور بے محل تھا؟ اور کیا اصل میں وہ برے لوگ نہیں تھے؟

         اَمْ زَاغَتْ عَنْہُمُ الْاَبْصَارُ: ’’یا ہماری نگاہیں ان سے چوک رہی ہیں ؟‘‘

        یعنی کیا وہ لوگ یہاں جہنم میں موجود ہی نہیں یا پھرہم انہیں دیکھ نہیں پا رہے۔ اہل جہنم کی یہ ساری گفتگو اہل ایمان کے بارے میں ہو گی جو اس وقت جنت کی نعمتوں سے فیض یاب ہو رہے ہوں گے۔ 

UP
X
<>