May 17, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 62

وَقَالُوا مَا لَنَا لا نَرَى رِجَالاً كُنَّا نَعُدُّهُم مِّنَ الأَشْرَارِ

اور وہ (ایک دوسرے سے) کہیں گے : ’’ کیا بات ہے کہ ہمیں وہ لوگ (یہاں دوزخ میں ) نظر نہیں آرہے جنہیں ہم بُرے لوگوں میں شمار کرتے تھے؟‘‘

آیت ۶۲:   وَقَالُوْا مَا لَنَا لَا نَرٰی رِجَالًا کُنَّا نَعُدُّہُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِ: ’’اور وہ کہیں گے :کیا بات ہے ہم یہاں ان کو نہیں دیکھ رہے جنہیں ہم (دنیا میں ) برے لوگوں میں شمار کرتے تھے؟‘‘

        دنیا میں ہمارے ساتھ کچھ گھٹیا اور کم حیثیت لوگ بھی توتھے جو محمد پر ایمان لے آئے تھے۔ وہاں ہم انہیں تنگ کیا کرتے تھے اور ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ آج وہ لوگ یہاں جہنم میں نظر نہیں آرہے‘ معلوم نہیں کہاں چلے گئے ہیں !

UP
X
<>