May 17, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 61

قَالُوا رَبَّنَا مَن قَدَّمَ لَنَا هَذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِي النَّارِ

(پھر وہ اﷲ تعالیٰ سے کہیں گے کہ :) ’’ اے ہمارے پروردگار ! جو شخص بھی یہ مصیبت ہمارے آگے لایا ہے، اُسے دوزخ میں دوگنا عذاب دیجئے۔‘‘

آیت ۶۱:   قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا ہٰذَا فَزِدْہُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ : ’’وہ کہیں گے: پروردگار! جس نے یہ سب کچھ ہمارے لیے آگے بھیجا ہے تو اُس کے لیے عذاب کو آگ میں دوگنا بڑھا دے۔‘‘

        جس نے ہمارے لیے یہ سارا سامان فراہم کیا ہے‘ جس نے ہمیں اس انجام کو پہنچانے کا بندوبست کیا ہے اُس کو دوزخ کا دوہرا عذاب دے!

UP
X
<>