May 14, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 32

ذٰلِكَ ۤ وَمَنْ يُّعَظِّمْ شَعَائِرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنْ تَقْوَي الْقُلُوْبِ

یہ ساری باتیں یاد رکھو، اور جو شخص اﷲ کے شعائر کی تعظیم کرے، تو یہ بات دِلوں کے تقویٰ سے حاصل ہوتی ہے

 آیت ۳۲:  ذٰلِکَ وَمَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰہِ فَاِنَّہَا مِنْ تَقْوَی الْقُلُوْبِ:   «یہ سب کچھ (تم نے سن لیا)، اور جو اللہ کے شعائر کی تعظیم کرے گا تو یقینا یہ دلوں کے تقویٰ کی بات ہے۔»

            شعائر کی واحد «شعیرہ» ہے۔ لغوی اعتبار سے اس لفظ کا تعلق «شعور» سے ہے۔ اس مفہوم میں ہر وہ چیز «شعائر اللہ» میں سے ہے جس کے حوالے سے اللہ کی ذات، اس کی صفات اور اس کی بندگی کا شعور انسان کے دل میں پیدا ہو۔ اسی حوالے سے سورۃ البقرۃ میں صفا اور مروہ کو بھی شعائر اللہ کہا گیا ہے: اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآئِرِ اللّٰہِ: (آیت: ۱۵۸)۔ چنانچہ خود بیت اللہ، مقامِ ابراہیم، صفا اور مروہ سب شعائر اللہ میں شامل ہیں۔

UP
X
<>