May 18, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 79

فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ 

چنانچہ ہم نے اُن سے بھی انتقام لیا۔ اور ان دونوں قوموں کی بستیاں کھلی شاہراہ پر واقع ہیں

 آیت ۷۹:  فَانْتَقَمْنَا مِنْہُمْ وَاِنَّہُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِیْنٍ: «توان سے بھی ہم نے انتقام لیا۔ اور یہ دونوں بستیاں بھی کھلے راستے پر واقع تھیں۔»

            اس سے مراد وہی تجارتی شاہراہ ہے جس کا ذکر ابھی ہوا ہے۔ یہ اصحابِ حجر کے مساکن سے بھی ہو کر گزرتی تھی جبکہ اہل مدین کی آبادیاں اور قومِ لوط کی بستیاں بھی اسی شاہراہ پر واقع تھیں۔ 

UP
X
<>