May 18, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 80

وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَابُ الحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ 

اور حجر کے باشندوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا تھا

 آیت ۸۰:  وَلَقَدْ کَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَ: «اور (اسی طرح) حجر والوں نے بھی مرسلین کو جھٹلایا۔»

            اصحاب الحجر سے مراد قومِ ثمود ہے۔ قومِ ثمود حجر کے علاقے میں آباد تھی اور ان کی طرف حضرت صالح مبعوث کیے گئے تھے۔ جیسے حضرت ہود کی قومِ عاد کا ذکر «احقاف» کے حوالے سے بھی ہوا ہے (ملاحظہ ہو سورۃ الاحقاف) جو اس قوم کا علاقہ تھا، اسی طرح قومِ ثمود کا ذکر یہاں «اصحاب الحجر» کے نام سے ہوا ہے۔ یہاں پر «مرسلین» کے لفظ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس قوم میں پہلے بہت سے انبیاء آئے اور پھر آخر میں رسول کی حیثیت سے حضرت صالح تشریف لائے۔

UP
X
<>