May 17, 2024

قرآن کریم > الفجر >sorah 89 ayat 22

وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا

اور تمہارا پروردگار اور قطاریں باندھے ہوئے فرشتے (میدانِ حشر میں) آئیں گے

آيت 22: وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا: «اور آپ كا رب جلوه فرما هوگا جب كه فرشتے قطار در قطار حاضر هوں گے۔»

        سورة الحاقة ميں قيامت كے دن كا ايك منظر اس طرح بيان كيا گيا هے: (وَالْمَلَكُ عَلَى أَرْجَائِهَا وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ) «اور فرشتے هوں گے اس كے كناروں پر، اور اس دن آپ كے رب كے عرش كو اٹھائے هوئے هوں گے آٹھ فرشتے۔» سورة الرحمن ميں اس دن كے آسمان كى كيفيت كا ذكر يوں آيا هے: (فَإِذَا انْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ) «پھر جب آسمان پھٹ جائے گا اور هوجائے گا گلابى، تيل كى تلچھٹ جيسا۔»

        قرآن مجيد ميں قيامت كے دن سے متعلق جو تفصيلات بيان هوئى هيں ان پر غور كرنے سے اندازه هوتا هے كه ميدان حشر اسى زمين پر قائم هوگا۔ زمين كو كھينچ كر چپٹا (وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ) اور كوٹ كوٹ كر ايسے هموار كرديا جائے گا كه اس كے تمام نشيب وفراز ختم هوجائيں گے۔ (لَا تَرَى فِيهَا عِوَجًا وَلَا أَمْتًا) پهاڑوں كو روئى كے گالوں كى طرح اڑاديا جائے گا۔ پھر زمين پر الله تعالى كا نزولِ اجلال هوگا۔ الله تعالى كى ايك خاص تجلى كے ساتھ آٹھ فرشتے نازل هوں گے۔ دوسرے فرشتے صفيں باندھے كھڑے هوں گے۔ الله تعالى كى عدالت لگے گى، حساب كتاب هوگا اور يوں قصه زمين بر سر زمين هى طے هوگا۔ گويا جس زمين پر انسانوں نے اپنے اچھے برے اعمال كا ارتكاب و اكتساب كيا هے، اسى زمين پر ان كا حساب هوگا۔

UP
X
<>