May 2, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 54

كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ كَذَّبُواْ بآيَاتِ رَبِّهِمْ فَأَهْلَكْنَاهُم بِذُنُوبِهِمْ وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَونَ وَكُلٌّ كَانُواْ ظَالِمِينَ

 (اس معاملے میں بھی ان کا حال) ایسا ہی ہوا جیسا فرعون کی قوم اور اُن سے پہلے لوگوں کا حال ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے رَبّ کی نشانیوں کو جھٹلایا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے ان کے گناہوں کی وجہ سے انہیں ہلاک کر دیا، اور فرعون کی قوم کو غرق کر دیا، اور یہ سب ظالم لوگ تھے

  آیت 54:  کَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ: ’’جیسا کہ معاملہ ہوا آلِ فرعون کا اور جو اُن سے پہلے تھے۔‘‘

             کَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّہِمْ فَاَہْلَکْنٰہُمْ بِذُنُوْبِہِمْ: ’’انہوں نے اپنے رب کی آیات کو جھٹلایا تو ہم نے اُن کو ہلاک کر ڈالااُن کے گناہوں کی پاداش میں‘‘

             وَاَغْرَقْنَآ اٰلَ فِرْعَوْنَ وَکُلٌّ کَانُوْا ظٰلِمِیْنَ: ’’اور آلِ فرعون کو ہم نے غرق کر دیا‘ اور یہ سب کے سب ظالم تھے۔‘‘ 

UP
X
<>