May 2, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 55

إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِندَ اللَّهِ الَّذِينَ كَفَرُواْ فَهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ

یقین جانو کہ اﷲ کے نزدیک زمین پر چلنے والے جان داروں میں بدترین لوگ وہ ہیں جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ایمان نہیں لاتے

  آیت 55:  اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنْدَ اللّٰہِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا فَہُمْ لاَ یُؤْمِنُوْنَ: ’’یقینا بدترین چوپائے اللہ کے نزدیک یہی لوگ ہیں جو کفر کرتے ہیں اور ایمان نہیں لاتے۔‘‘
            یہی بات اس سے پہلے ہم سورۃ الاعراف کی   آیت: 179 میں بھی پڑھ چکے ہیں کہ یہ لوگ انسان نظر آتے ہیں، حقیقت میں انسان نہیں ہیں: لَہُمْ قُلُوْبٌ لاَّ یَفْقَہُوْنَ بِہَا وَلَہُمْ اَعْیُنٌ لاَّ یُبْصِرُوْنَ بِہَا وَلَہُمْ اٰذَانٌ لاَّ یَسْمَعُوْنَ بِہَا اُولٰٓئِکَ کَالْاَنْعَامِ بَلْ ہُمْ اَضَلُّ. یعنی حقیقت میں وہ لوگ چوپایوں کی مانند ہیں بلکہ اُن سے بھی گئے گزرے ہیں۔ ان ہی لوگوں کو یہاں ’’شَرَّ الدَّوَآب‘‘ کہا گیا ہے‘کہ یہی وہ حیوان نما انسان ہیں جو تمام جانوروں سے برے ہیں۔ جو عقل‘ شعور اور ایمان کی نعمتوں کے مقابلے میں کفر کی روش اختیار کر کے دنیا کی لذتوں پر ریجھ گئے ہیں۔ 

UP
X
<>