May 2, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 52

كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ كَفَرُواْ بِآيَاتِ اللَّهِ فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ شَدِيدُ الْعِقَابِ

 (ان لوگوں کا حال ایسا ہی ہوا) جیسا فرعون کی قوم اور ان سے پہلے لوگوں کا حال ہوا تھا۔ انہوں نے اﷲ کی نشانیوں کو ماننے سے انکار کیا، نتیجہ یہ ہوا کہ اﷲ نے ان کے گناہوں کی وجہ سے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا۔ یقینا اﷲ کی طاقت بڑی ہے (اور) عذاب بڑا سخت !

  آیت 52:   کَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ: ’’(ان کے ساتھ وہی معاملہ ہوا) جیسے کہ معاملہ ہوا آلِ فرعون کا اور اُن لوگوں کا جو اُن سے پہلے تھے۔‘‘

            آلِ فرعون سے پہلے قومِ شعیب تھی‘ قومِ شعیب سے پہلے قومِ لوط‘ اُن سے پہلے قومِ ثمود‘ اُن سے پہلے قومِ عاد اور اُن سے پہلے قومِ نوح۔ ان ساری قوموں کے انجام کے بارے میں ہم سورۃ الاعراف میں پڑھ چکے ہیں۔

             کَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ فَاَخَذَہُمُ اللّٰہُ بِذُنُوْبِہِمْ: ’’انہوں نے اللہ کی آیات کا کفر کیا‘ تو اللہ نے انہیں پکڑ لیا اُن کے گناہوں کی پاداش میں۔‘‘

             اِنَّ اللّٰہَ قَوِیٌّ شَدِیْدُ الْعِقَابِ: ’’یقینا اللہ قوی ہے اور سزا دینے میں سخت ہے۔‘‘ 

UP
X
<>