May 3, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 19

إِن تَسْتَفْتِحُواْ فَقَدْ جَاءكُمُ الْفَتْحُ وَإِن تَنتَهُواْ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَإِن تَعُودُواْ نَعُدْ وَلَن تُغْنِيَ عَنكُمْ فِئَتُكُمْ شَيْئًا وَلَوْ كَثُرَتْ وَأَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ

 (اے کافرو!) اگر تم فیصلہ چاہتے تھے، تو لو ! اب فیصلہ تمہارے سامنے آگیا۔ اب اگر تم باز آجاؤ تو یہ تمہارے ہی لئے بہتر ہوگا، اور اگر تم پھر وہی کام کروگے (جو اَب تک کرتے رہے ہو) تو ہم بھی پھر وہی کام کریں گے (جو اَب کیا ہے) ۔ اور تمہارا جتھہ تمہارے کچھ کام نہیں آئے گا، چاہے وہ کتنا زیادہ ہو، اور یاد رکھو کہ ا ﷲ مومنوں کے ساتھ ہے

ٓیت 19:  اِنْ تَسْتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَآءَکُمُ الْفَتْحُ: ’’اگر تم فیصلہ چاہتے تھے تو تمہارے پاس (اللہ کا) فیصلہ آ چکا۔‘‘

            اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کن فتح کے ذریعے بتا دیا کہ اُس کی تائید و نصرت کس گروہ کے ساتھ ہے۔ حق کا حق ہونا اور باطل کا باطل ہونا پوری طرح واضح ہو گیا۔

             وَاِنْ تَنْتَہُوْا فَہُوَ خَیْرٌ لَّــکُمْ  وَاِنْ تَعُوْدُوْا نَعُدْ: ’’اور اگر اب بھی تم باز آ جاؤ تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے، اور اگر تم پھر یہی کرو گے تو ہم بھی یہی کچھ دوبارہ کریں گے۔‘‘

             وَلَنْ تُغْنِیَ عَنْکُمْ فِئَتُکُمْ شَیْئًا وَّلَوْ کَثُرَتْ وَاَنَّ اللّٰہَ مَعَ الْمُؤْمِنِیْنَ: ’’اور تمہاری یہ جمعیت تمہارے کسی کام نہیں آ سکے گی خواہ کتنی ہی زیادہ ہو‘ اور یہ کہ اللہ اہل ایمان کے ساتھ ہے۔‘‘ 

UP
X
<>