May 3, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 20

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ أَطِيعُواْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلاَ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَأَنتُمْ تَسْمَعُونَ 

اے ایمان والو ! اﷲ اور اُس کے رسول کی تابع داری کرو، اور اس (تابع داری) سے منہ نہ موڑو، جبکہ تم (اﷲ اور رسول کے اَحکام) سن رہے ہو

آیت 20:   یٰٓــاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَرَسُوْلَہ وَلاَ تَوَلَّوْا عَنْہُ وَاَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَ: ’’اے اہل ایمان! اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرو اور اس سے منہ نہ موڑو جبکہ تم سن رہے ہو۔‘‘

            یعنی جب اللہ کے رسولنے بدر کی طرف چلنے کا ارادہ کر لیا تو پھر تمہاری طرف سے ردّ و قدح اور بحث و استدلال کیوں ہو رہا تھا؟ تم سب کو تو چاہیے تھا کہ اللہ اور اس کے رسول کی مرضی پرفوراً سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا کہتے اور آپ کے حکم پر سر تسلیم خم کر دیتے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ یہاں خاص طور پر ان لوگوں کی طرف اشارہ ہے جنہوں نے اس موقع پر کمزوری دکھائی تھی۔ 

UP
X
<>