May 19, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 65

وَإِلَى عَادٍ أَخَاهُمْ هُوداً قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُواْ اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَهٍ غَيْرُهُ أَفَلاَ تَتَّقُونَ 

اور قومِ عاد کی طرف ہم نے ہود کو بھیجا۔ انہوں نے کہا : ’’ اے میری قوم ! اﷲ کی عبادت کرو۔ اُس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ۔ کیا پھر بھی تم اﷲ سے نہیں ڈرو گے ؟ ‘‘

آیت 65:  وَاِلٰی عَادٍ اَخَاہُمْ ہُودًا:  ’’اور قومِ عاد کی طرف (ہم نے) ان کے بھائی ہود کو بھیجا۔‘‘

            قَالَ یٰـقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَـکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہ اَفَلاَ تَتَّـقُوْنَ:  ’’اُس نے کہا اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی بندگی کرو‘ تمہارا کوئی الٰہ اس کے سوا نہیں ہے، تو کیا تم لوگ ڈرتے نہیں؟‘‘

            حضرت ہود نے بھی اپنی قوم کو وہی پیغام دیا جو حضرت نوح نے اپنی قوم کو دیا تھا۔ 

UP
X
<>