May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 67

لِّكُلِّ نَبَإٍ مُّسْتَقَرٌّ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ 

ہر واقعے کا ایک وقت مقرر ہے، اور جلد ہی تمہیں سب معلوم ہو جائے گا۔ ‘‘

آیت 67:  لِکُلِّ نَـبَاٍ مُّسْتَقَرٌّز وَّسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ:   ’’ہربڑی بات کے لیے ایک وقت مقرر ہے،  اور عنقریب تمہیں  معلوم ہو جائے گا۔،،

            جیسا کہ سورۃ الانبیاء میں  فرمایا گیا: وَاِنْ اَدْرِیْٓ  اَقَرِیْبٌ اَمْ بَعِیْدٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ.  ’’میں  یہ تو نہیں  جانتا کہ جس عذاب کی تمہیں  دھمکی دی جا رہی ہے وہ قریب آ چکا ہے یا دُور ہے،،۔  البتہ یہ ضرورجانتا ہوں  کہ اگر تمہاری روش یہی رہی تو یہ عذاب تم پر ضرورآ کر رہے گا۔

UP
X
<>