May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 66

وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ 

اور (اے پیغمبر !) تمہاری قوم نے اس (قرآن) کو جھٹلایا ہے، حالانکہ وہ بالکل حق ہے۔ تم کہہ دو کہ : ’’ مجھ کو تمہاری ذمہ داری نہیں سونپی گئی ہے

آیت 66:   وَکَذَّبَ بِہ قَوْمُکَ وَہُوَ الْحَقُّ:   ’’اور (اے نبی)  آپ کی قوم نے اسے جھٹلا دیا حالانکہ وہ حق ہے۔،،

            یہاں  "بِہ" سے مراد قرآن ہے۔ جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے، اس سورۃ کا عمود یہ مضمون ہے کہ مشرکین کے مطالبے پر کوئی حسی معجزہ نہیں  دکھایا جائے گا، محمد رسول اللہ کا اصل معجزہ یہ قرآن ہے۔ اسی لیے اس مضمون  کی تفصیل میں  ’’بِہ،، کی تکرار کثرت سے ملے گی۔

            قُلْ لَّسْتُ عَلَـیْکُمْ بِوَکِیْلٍ:   ’’(ان سے)  کہہ دیجیے کہ (اب) میں  تمہارا ذمہ دار نہیں  ہوں۔،،

            اب میں  نہیں  کہہ سکتا کہ کب اللہ کے عذاب کا دروازہ کھل جائے اور عذاب ہلاکت تم پر ٹوٹ پڑے۔

UP
X
<>