May 3, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 27

وَلَوْ تَرَىَ إِذْ وُقِفُواْ عَلَى النَّارِ فَقَالُواْ يَا لَيْتَنَا نُرَدُّ وَلاَ نُكَذِّبَ بِآيَاتِ رَبِّنَا وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ 

اور (بڑا ہولناک نظارہ ہوگا) اگر تم وہ وقت دیکھو جب ان کو دوزخ پر کھڑا کیا جائے گا، اور یہ کہیں گے : ’’ اے کاش ! ہمیں واپس (دنیا میں ) بھیج دیا جائے، تاکہ اس بار ہم اپنے پروردگار کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں ، اور ہمارا شمار مومنوں میں ہو جائے ! ‘‘

آیت 27:   وَلَوْ تَرٰٓی اِذْ وُقِفُوْا عَلَی النَّارِ فَقَالُوْا یٰلَیْتَنَا نُرَدُّ وَلاَ نُکَذِّبَ بِاٰیٰتِ رَبِّنَا:   ’’ اور کاش تم دیکھ پاتے جب یہ کھڑے کیے جائیں  گے آگ کے کنارے پر تو یہ کہیں  گے ہائے کاش! کسی طرح ہمیں  لوٹا دیا جائے (تو ہم تصدیق کریں  گے)  اور ہم اپنے رب کی آیات کو نہیں جھٹلائیں  گے،،

            یہاں  پر «نُرَدُّ» کے بعد « فَنُصَدِّقُ» مخذوف مانا جائے گا،  کہ اگر ہمیں  لوٹا دیا جائے تو ہم تصدیق کریں  گے اور اپنے رب کی آیات کو جھٹلائیں  گے نہیں ۔ کاش کسی نہ کسی طرح ایک دفعہ پھر ہمیں  دنیا میں  واپس بھیج دیا جائے۔

            وَنَـکُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ:   ’’اور ہم (پکے اور سچے)  مؤمن بن جائیں  گے۔،،  

UP
X
<>