May 3, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 22

وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُواْ أَيْنَ شُرَكَآؤُكُمُ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ 

اُس دن (کو یادرکھو) جب ہم اِن سب کو اِکٹھا کریں گے، پھر جن لوگوں نے شرک کیا ہوگا ان سے پوچھیں گے کہ : ’’ کہاں ہیں تمہارے وہ معبود جن کے بارے میں تم یہ دعویٰ کرتے تھے کہ وہ خدائی میں اﷲ کے شریک ہیں ؟ ‘‘

آیت 22:   وَیَوْمَ نَحْشُرُہُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ اَشْرَکُوْٓا اَیْنَ شُرَکَآؤُکُمُ الَّذِیْنَ کُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ:   ’’ اور جس دن ہم جمع کریں  گے ان سب کو پھر کہیں  گے ان سے جنہوں  نے شرک کیا تھا کہاں ہیں تمہارے وہ شرکاء جن کا تمہیں  گھمنڈ ہو گیا تھا؟،،  

            تمہارا گمان تھا کہ وہ تمہیں  ہماری پکڑ سے بچا لیں  گے۔

UP
X
<>