May 3, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 21

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ إِنَّهُ لاَ يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ 

اور اُس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اﷲ پر جھوٹا بہتان باندھے، یا اﷲ کی آیتوں کو جھٹلائے ؟ یقین رکھو کہ ظالم لوگ فلاح نہیں پاسکتے

آیت 21:  وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا اَوْ کَذَّبَ بِاٰیٰتِہ اِنَّہ لاَ یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ:   ’’اوراُس سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جس نے اللہ پر کوئی جھوٹی تہمت لگائی یا اُس کی آیات کو جھٹلایا۔ یقینا ایسے ظالم (کبھی) فلاح نہیں  پا سکتے۔،،

            یعنی یہ دو عظیم ترین جرائم ہیں جو شناعت میں  برابر کے ہیں،  اللہ کی آیات کو جھٹلانا، یا کوئی شے خود گھڑ کر اللہ کی طرف منسوب کر دینا۔

UP
X
<>