قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 18
وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ
اور وہ اپنے بندوں کے اُوپر مکمل اقتدار رکھتا ہے، اور وہ حکیم بھی ہے، پوری طرح باخبر بھی
آیت 18: وَہُوَ الْقَاہِرُ فَوْقَ عِبَادِہ وَہُوَ الْحَکِیْمُ الْخَبِیْرُ: ’’ اور وہ اپنے بندوں پر پوری طرح سے غالب ہے ، اور وہ ہے کمال حکمت والا اور ہر شے کی خبر رکھنے والا۔،،
وہ زور آور ہے ، اس کا اقتدار پوری کائنات پر محیط ہے، اس کی مخلوقات میں سے کوئی بھی اس کے قابو سے باہر نہیں ہے۔