May 7, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 17

وَإِن يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلاَ كَاشِفَ لَهُ إِلاَّ هُوَ وَإِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدُيرٌ 

اگر اﷲ تمہیں کوئی تکلیف پہنچائے تو خود اس کے سوا اسے دُور کرنے والا کوئی نہیں ، اور اگر وہ تمہیں کوئی بھلائی پہنچائے تو وہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہی ہے

آیت 17:   وَاِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلاَ کَاشِفَ لَہ اِلاَّ ہُوَ:   ’’اور اگر تمہیں  اللہ کی طرف سے پہنچا دی جائے کوئی تکلیف تو کوئی نہیں  ہے اس کا دور کرنے والا سوائے اُس کے۔،،

            اب یہ توحید کا بیان ہے۔  تکلیف میں  پکارو تو اُسی کو پکارو، کسی اور کو نہ پکارو۔ وَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰہًا اٰخَرَ.   (القصص: 88)۔  وہی مشکل کشا ہے،  وہی حاجت روا ہے اور وہی تمہاری تکلیفوں  کو رفع کرنے والا ہے۔

            وَاِنْ یَّمْسَسْکَ بِخَیْرٍ فَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ:   ’’ اور اگر اُس کی طرف سے کوئی خیر تمہیں  پہنچا دی جائے تو یقینا وہ ہر چیز پر قادر ہے۔،،

             کوئی اُس کا ہاتھ روکنے والا نہیں  ہے۔ اسے اپنے کسی بندے کے ساتھ بھلائی کرنے کے لیے کسی اور سے منظوری لینے کی حاجت نہیں  ہوتی۔  وہ تو عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ہے۔

UP
X
<>