May 7, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 11

قُلْ سِيرُواْ فِي الأَرْضِ ثُمَّ انظُرُواْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ 

 (ان کافروں سے) کہو کہ : ’’ ذرا زمین میں چلو پھرو، پھر دیکھو کہ (پیغمبروں کو) جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا ؟ ‘‘

آیت 11:    قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوْا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الْمُکَذِّبِیْنَ:   ’’(اے نبی!) ان سے کہیے کہ گھومو پھرو زمین میں پھر دیکھو کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا!‘‘

ٍ            تمہارے اس جزیرہ نمائے عرب میں ہی قوم ِعاد اور قوم ِثمود آباد تھیں۔ اور جب تم شام کی طرف سفر کرتے ہو تو وہاں راستے میں قوم ِمدین کے مسکن بھی ہیں اور قومِ لوط کے شہروں کے آثار بھی۔  یہ سب تم اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہو‘ پھر تم ان کے انجام سے عبرت کیوں نہیں پکڑتے؟

UP
X
<>