May 19, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 36

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ لَوْ أَنَّ لَهُم مَّا فِي الأَرْضِ جَمِيعًا وَمِثْلَهُ مَعَهُ لِيَفْتَدُواْ بِهِ مِنْ عَذَابِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَا تُقُبِّلَ مِنْهُمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

یقین رکھو کہ جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، اگرز مین میں جتنی چیزیں ہیں وہ سب ان کے پاس ہوں ، اور اتنی ہی اور بھی ہوں ، تاکہ وہ قیامت کے دن کے عذاب سے بچنے کیلئے وہ سب فدیہ میں پیش کردیں ، تب بھی ان کی یہ پیشکش قبول نہیں کی جائے گی، اور ان کو درد ناک عذاب ہوگا

آیت 36:   اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَــوْ اَنَّ لَہُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّمِثْلَہ مَعَہ:  ،،یقینا وہ لوگ جنہوں  نے کفر کیا، اگر ان کے پاس وہ ساری دولت ہو جو کہ زمین میں  ہے کل کی کل اور اس کے ساتھ اتنی ہی اور بھی ہو،،

              لِیَفْتَدُوْا بِہ مِنْ عَذَابِ یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ:  ،،(اور وہ چاہیں)  کہ وہ اس کے ذریعے سے فدیہ دے کر چھوٹ سکیں قیامت کے دن کے عذاب سے،،

             مَا تُقُبِّلَ مِنْہُمْ:   ،،تو ان سے ہر گز قبول نہیں  کی جائے گی۔ ،،

            یہ حکم گویا «تعلیق بالمحال» ہے کہ نہ ایسا ممکن ہے اور نہ ایسا ہو گا۔  لیکن بات کی سختی واضح کرنے کے لیے یہ انداز اپنایا گیا ہے اور آخری درجے میں  وضاحت کر دی گئی ہے کہ اگر بالفرض ان کے پاس اتنی دولت موجود بھی ہو تب بھی اللہ کے ہاں  اُن کا فدیہ قبول نہیں  ہو گا۔

             وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ:  ،،اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔ ،،

UP
X
<>