May 19, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 34

إِلاَّ الَّذِينَ تَابُواْ مِن قَبْلِ أَن تَقْدِرُواْ عَلَيْهِمْ فَاعْلَمُواْ أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ 

ہاں وہ لوگ اس سے مستثنیٰ ہیں جو تمہارے اُن کو قابو میں لانے سے پہلے ہی توبہ کر لیں ۔ ایسی صورت میں یہ جان رکھو کہ اﷲ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے

آیت 34:   اِلاَّ الَّذِیْنَ تَابُوْا مِنْ قَـبْلِ اَنْ تَقْدِرُوْا عَلَیْہِمْ:    ،،سوائے اُن کے جو توبہ کر لیں اس سے پہلے کہ تم ان پر قابو پاؤ۔ ،،

             یعنی پکڑے جانے سے پہلے ایسے لوگ اگر توبہ کر لیں تو ان کے لیے رعایت کی گنجائش ہے، لیکن جب پکڑ لیے گئے تو توبہ کا دروازہ بند ہو گیا۔  

 فَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ:   ،،پس جان لو کہ اللہ تعالیٰ مغفرت فرمانے والا  مہربان ہے۔ ،،

             حضرت علی  نے خوراج کے ساتھ یہی معاملہ کیا تھا کہ اگر تم اپنے غلط عقیدے کو اپنے تک رکھو تو تمہیں کچھ نہیں  کہا جائے گا،  لیکن اگر تم خونریزی کرو گے،  قتل و غارت کرو گے تو پھر تمہارے ساتھ رعایت نہیں  کی جا سکتی۔ 

UP
X
<>