May 19, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 31

فَبَعَثَ اللَّهُ غُرَابًا يَبْحَثُ فِي الأَرْضِ لِيُرِيَهُ كَيْفَ يُوَارِي سَوْءةَ أَخِيهِ قَالَ يَا وَيْلَتَا أَعَجَزْتُ أَنْ أَكُونَ مِثْلَ هَذَا الْغُرَابِ فَأُوَارِيَ سَوْءةَ أَخِي فَأَصْبَحَ مِنَ النَّادِمِينَ 

پھر اﷲ نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کھودنے لگا تاکہ اسے دِکھائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کیسے چپھائے۔ (یہ دیکھ کر) وہ بولا ’’ہائے افسوس ! کیا میں اس کوّے جیسا بھی نہ ہو سکا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپا دیتا۔ ‘‘ اس طرح بعدمیں وہ بڑا شرمندہ ہوا

آیت 31:   فَـبَعَثَ اللّٰہُ غُرَابًا یَّـبْحَثُ فِی الْاَرْضِ:   ،،تو اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کریدنے لگا،، ُ   ّ

            یہ پہلا خون تھا جو نسل ِ آدم میں  ہوا۔  قابیل نے ہابیل کو قتل تو کر دیا لیکن اب اسے کچھ سمجھ نہیں  آ رہا تھا کہ بھائی کی لاش کا کیا کرے،  اسے کیسے  dispose off کرے، تو اللہ تعالیٰ نے ایک کوے کو بھیج دیا جو اُس کے سامنے اپنی چونچ سے زمین کھودنے لگا۔

             لِیُرِیَہ کَیْفَ یُوَارِیْ سَوْأَۃَ اَخِیْہِ:   ،،تاکہ (اللہ)  اسے دکھا دے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کیسے چھپائے۔ ،،

             کوے کے زمین کھودنے کے عمل سے اسے سمجھ آجائے کہ زمین کھود کر لاش کو دفن کیا جا سکتا ہے۔

             قَالَ یٰــوَیْلَتٰٓی اَعَجَزْتُ اَنْ اَکُوْنَ مِثْلَ ہٰذَا الْغُرَابِ فَاُوَارِیَ سَوْأۃَ اَخِیْ:   ،،(یہ دیکھا تو)  اُس نے کہا ہائے میری شامت! میں  اس کوے جیسا بھی نہ ہو سکا کہ اپنے بھائی کی لاش کو چھپا دیتا۔ ،،

            افسوس مجھ پر! کیا میرے اندر اس کوے جیسی عقل بھی نہ تھی کہ یہ طریقہ مجھے خود ہی سوجھ جاتا۔  

             فَـاَصْبَحَ مِنَ النّٰدِمِیْنَ:    ،،پھر وہ بہت پشیمان ہوا۔ ،،

            اس احساس پر اس کے اندر بڑی شدید ندامت پیدا ہوئی۔  

UP
X
<>