May 19, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 30

فَطَوَّعَتْ لَهُ نَفْسُهُ قَتْلَ أَخِيهِ فَقَتَلَهُ فَأَصْبَحَ مِنَ الْخَاسِرِينَ 

آخرکار اس کے نفس نے اس کو اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کر لیا، چنانچہ اس نے اپنے بھائی کو قتل کر ڈالا، اور نامرادوں میں شامل ہو گیا

آیت 30:   فَطَوَّعَتْ لَہ نَفْسُہ قَتْلَ اَخِیْہِ: ،،بالآخر اُس کے نفس نے آمادہ کر ہی لیا اسے اپنے بھائی کے قتل پر،،

             ان الفاظ کے بین السطور اس کے ضمیر کی کش مکش کا مکمل نقشہ موجود ہے۔  ایک طرف اللہ کا خوف،  نیکی کا جذبہ،  خون کا رشتہ اور دوسری طرف شیطانی ترغیب، حسد کی آگ اور نفسانی خواہش کی اُکساہٹ۔ اور پھر بالآخر اس اندرونی کشمکش میں  اس کا نفس جیت ہی گیا۔

             فَقَتَلَہ فَاَصْبَحَ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ:   ،،تو اس نے اسے قتل کر دیا اور ہو گیا تباہ ہونے والوں  میں  سے۔،،

UP
X
<>