May 9, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 85

وَتَبَارَكَ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَعِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

اور بڑی شان ہے اُس کی جس کے قبضے میں آسمانوں اور زمین اور اُن کے درمیان تمام چیزوں کی سلطنت ہے، اور اُسی کے پاس قیامت کا علم ہے، اور اُسی کے پاس تم سب کو واپس لے جایا جائے گا

آیت ۸۵:  وَتَبٰرَکَ الَّذِیْ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا: ’’اور بہت بابرکت ہے وہ ذات جس کے اختیار میں ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی اور ان دونوں کے درمیان کی ساری چیزوں کی۔ ‘‘

          فرعون کا خدائی کا دعویٰ تو صرف مصر کی حکومت تک محدود تھا‘ مگر اللہ کی حکومت واقعتا آسمانوں اور دنیا و مافیہا پر محیط ہے۔

           وَعِنْدَہٗ عِلْمُ السَّاعَۃِ وَاِلَـیْہِ تُرْجَعُوْنَ: ’’اور اُسی کے پاس ہے قیامت کا علم ‘ اور اُسی کی طرف تم لوٹا دیے جاؤ گے۔ ‘‘

UP
X
<>