May 5, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 62

وَلا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطَانُ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ

اور ایسا ہر گز نہ ہونے پائے کہ شیطان تمہیں اس راستے سے روک دے۔ یقین جانو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

آیت ۶۲:  وَلَا یَصُدَّنَّکُمُ الشَّیْطٰنُ اِنَّہٗ لَکُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ: ’’اور (دیکھو) شیطان تمہیں روک نہ دے ‘بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔ ‘‘

          یعنی ایسا نہ ہو کہ شیطان تمہیں اس صراطِ مستقیم کی پیروی سے روک دے جس کی طرف میں بلا رہا ہوں۔  یہ مت بھولو کہ شیطان اس صراطِ مستقیم پر گامزن ہونے والوں کا کھلا دشمن ہے اور انہیں گمراہ کرنے کے لیے ہر طرح کے حربے آزماتا ہے۔ 

UP
X
<>