May 5, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 61

وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ هَذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ

اور یقین رکھو کہ وہ (یعنی عیسیٰ علیہ السلام) قیامت کی ایک نشانی ہیں ، اس لئے تم اس میں شک نہ کر و، اور میری بات مانو۔ یہی سیدھا راستہ ہے

آیت ۶۱:  وَاِنَّہٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَۃ: ’’اور یقینا وہ قیامت کی ایک علامت ہے‘‘

          یعنی حضرت عیسیٰ اپنے ورودِ اوّل میں بنی اسرائیل کے لیے نشانی یعنی مجسم معجزہ تھے‘ جبکہ اپنے ورودِ ثانی میں آپؑ کا نزول قیامت کی علاماتِ کبریٰ میں سے ہو گا۔  حضرت مسیح کے نزول اور قربِ قیامت کے زمانے کی کیفیت احادیث میں تفصیل سے بیان ہوئی ہے۔

           فَلَا تَمْتَرُنَّ بِہَا وَاتَّبِعُوْنِ ہٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ : ’’تو اس (قیامت) کے بارے میں تم ہر گز شک نہ کرو اور میری پیروی کرو۔  یہی سیدھا راستہ ہے۔ ‘‘

UP
X
<>